By: سیدہ سعدیہ عنبر جیلانی.
سوچا ہے تمہیں اپنا بنا کر رکھوں
سیاہ رات کا تمہیں چاند بنا کر رکھوں
تیری نظر ء محبت ہو فقط میرے لئیے
اور میں دنیا سے تمہیں چراء کر رکھوں
دیکھیں تو تجھے لوگ فقط میرا کہیں
میں یوں تجھے خود میں چھپا کر رکھوں
ہر صبح تیری آمد کا امکان لئیے ہے
ہر شام تیرے خواب سجا کر رکھوں
اے زندگی اتنی بھی تلخ نہ ہو
میں کب تلک تیرے ناز اٹھا کر رکھوں
تیری ذات ہی سرمایہ ہے عنبر میرے لئیے
میں تو مفلس ہوں جو اسے گنواء کر رکھوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?