By: M.ASGHAR MIRPURI
کسی کی پیاری صورت آنکھوں میں سمائی ہوئی ہے
اس طرح اپنی چھوٹی سی دنیا بسائی ہوئی ہے
اب کسی سے محبت کا تصور بھی کیسے کروں
پہلے ہی اس راہ میں ٹھوکر کھائی ہوئی ہے
جس نے ساتھ نبھانے کی قسمیں کھائیں تھیں
آج نہ جانے کیوں مجھ سے پرائی ہوئی ہے
کچھ آنسو تلخ یادیں اداسی اور تنہائی
تمام عمر محبت میں یہ کمائی ہوئی ہے
ہو سکے تو اپنے اصغر کو سنبھالو آج
میری جان لبوں تک آئی ہوئی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?