By: ناصر دھامسکر
دم وفا کا محمد سے ہم بھرتے ہیں
آقا کے نام کے لئے ہی مر مٹتے ہیں
نہیں گوارہ گستاخی انکی شان میں
جان یوں روحئ فدا پر چھڑکتے ہیں
رہیں کڑھتے آپ سدا فکر امت میں
امتی حضور کے بے حد ناز کرتے ہیں
محشر میں بھی ہونگے میزان پر
شفاعت کی امید دلمیں رکھتے ہیں
سرکار مدینہ کو عرض ہو سلام ناصر
زیارت گنبد خضرا کی دعا مانگتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?