By: اےبی شہزاد
تھا میں گناہ گار گناہوں سے ڈر گیا
ناکردہ تھیں جو اپنی خطاؤں سے ڈر گیا
منظر وہاں جو دیکھا قیامت سے کم نہیں
تھیں سسکیاں بلاں کی سزاؤں سے ڈر گیا
فریاد کر رہا تھا بچا لے مجھے کوئی
آواز آ رہی تھی صداؤں سے ڈر گیا
نکلا نہیں تھا تنہا کبھی اپنے گھر سے میں
تھا ہر طرف اندھیرا بلاؤں سے ڈر گیا
لگتا غریب گھر سے تھا جب دیکھا غور سے
پاؤں میں تھا جو اس کے کھڑاؤں سے ڈر گیا
سچ بولنے کی دی ہے سزا جو امیر نے
ہوئے وہاں تھے ظلم جفاؤں سے ڈر گیا
شہزاد تیر نظروں کے ایسے چلے وہاں
چنچل تھی ان کی شوخ اداؤں سے ڈر گیا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?