By: عنایت الرحمان
نہنگِ یاد سے ، یہ دل ستیزہ کار رہا
جو بحرِ غم میں رہا محرومِ رستگار رہا
اگرچہ دعویٰ نہیں ہم کو تیری چاہت کا
مگر یہ دل ، کہ سدا تیرا پرستار رہا
تمہیں بھی شوق نہ تھا درد و غم کے قصوِں کا
بیانِ حالتِ دل ، اپنے بھی جی پہ بار رہا
ہمیں تو عشق کی بے چینیاں رُلاتی رہیں
تمہارے دل پہ ، تمہیں کتنا اختیار رہا
محبتوں میں الگ سے ہیں سارے رِیت و رواج
اُسی نے دھوکہ دیا ، جس پہ اعتبار رہا
تمام عمر ، اُسی ایک شخص کی خواہش
تمام عمر ، خسارے کا کاروبار رہا
جمالِ دوست کا اعجاز ہے اُجاڑ سا گھر
بس ایک جلوے سے، اِک عمر مُشکبار رہا
تُمہارے عہد کا یہ المیہ ہے چارہ گرو
کہ حق پرستی کا انجام رسن و دار رہا
تمہیں تو خیر یہ احساس بھی نہیں ہو گا
کسی کو وقتِ نزع ، کس کا انتظار رہا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?