By: Shama
ہماری جستجو میں آج تک اہلِ نظر بھی ہیں
کسی محشر نما سے معجزے کے منتظر بھی ہیں
ہماری چاہ میں بہکے ہوئے باہوش دیوانے
ادائے دلبری جوشِ جنوں سے بے خبر بھی ہیں
ذرا محتاط ہی رہنا اگر گزرو چمن سے تم
بظاہر پھول لگتے ہیں کئی ایسے شرر بھی ہیں
جہاں آکر زمانے کے سبھی ہم غم بھلا تے ہیں
مرے دل میں محبت کے کئی ایسے نگر بھی ہیں
سرِ راہِ وفا بہکے ہوا احساس یہ ہم کو
ہمیں منزل ہمیں رستہ ہمیں شمس و قمر بھی ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?