Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کہاوت کی زبانی

By: زاہد

بہروں میں کیا بانسری ، کیا باجاہے
اندھوں کو آئینہ دینا ، بیجا ہے

کیسے دکھلائیں یہ ، نابینوں کو ہم
گرگٹوں نے , رنگ بدلا دوجا ہے

میں کہوں حاجی ، تُو کہہ ملا مجھے
ایسے اک دوجے کی , ہوتی پوجاہے

کہتے تھے اندھوں میں کانا راجا پر
اب تو اندھوں میں ، اندھا ہی راجا ہے

لٹ گیا جب پورا گھر, تو کھوجی نے
چورکی داڑھی میں ، تنکا کھوجا ہے

آس، مت ان بادلوں سے رکھنا تم
کیا ، کبھی برسا ہے وہ ، جو گرجا ہے

گنجے کو ناخن نہیں دے رب مگر
آج ہر ناخنوں والا گنجا ہے

کہنا زاہد کو بہت ہی تھا مگر
سب کہاوت ، کی زبانی بھیجا ہے

 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore