By: Azra Naz
نجانے تجھ سے ملاقات کس طرح ہو گی
جو تجھ سے کہہ نہ سکے بات،کس طرح ہو گی
نئی ہے راہ ، نئی زندگی ، نیا موسم
نئے سفر کی شروعات کس طرح ہو گی
چھپا لیا ہے جو بادل میں چاند نے چہرہ
رواں ستاروں کی بارات کس طرح ہو گی
اِسی خیال میں اپنی بھی چال بھوُل گیۓ
جو سوچتے تھے ہمیں مات کس طرح ہو گی
تمہارا تحفہ مرِی حیثیت سے بڑھ کر ہے
قبول مجھ سے یہ سوغات کس طرح ہو گی
کھنچے کھنچے سے وہ ہم سے اگر رہے عذراؔ
تو کم یہ تلخیٔ حالات کس طرح ہو گی ؟
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?