By: درخشندہ
برکھا کی رم حھم بھیگے موسم تیری خوشبو سے مہک جاتے ہیں لوگ
نینوں سے چھلکے جو مدھرا تو بن پیۓ ہی بہک جاتے ہیں لوگ
کالی رات دیکھ تیرا جوبن تجھ میں سمٹ رہا ہے شام کا یہ حسین سحر
ادا ہے دیوانوں کی حسن بیمثال ہو تو آپ ہی مر مٹتے ہیں لوگ
شام تجھ میں ڈھونڈ رہا ہوں میں اپنا وہ کھویا عکس وہ رنگین نقش
صدیوں کی بات نہیں پاس آتے آتے پل میں کھو جاتے ہیں لوگ
حال نہ پوچھ میری تنہائ کا ہے بکھری یوں میرے مسکن میں
بکھرے جیسے مے ساغرسے جب جام سے جام ٹکراتے ہیں لوگ
اک میں ہی کیا یہاں تو ہر ذی نفس غم کی لہر میں ڈوب رہا ہے
زخموں کا تریاق ڈھونڈتے ہیں اور شراب غم پی جاتے ہیں لوگ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?