By: M.ASGHAR MIRPURI
جعلی پیروں وجاہل مریدوں سےپنگا لےلیاہے
سبھی دوست کہتےہیں اصغرتو نےیہ کیاکیاہے
اس معاشرے کو ان چوروں نےکیا دیا ہے
کچھ ذہن کےکورے لوگوں کو غلام بنالیاہے
ہم سے توان کی طرح منافقت ہو نہیں سکتی
ہم نےہر کسی کو سداسچائی کا درس دیاہے
بتا نہیں سکتا مریدنیوں نےکیاستم ڈھائے
کئی سالوں سے اپنےہونٹوں کو سیاہے
چارسال سےایک مریدنی پیچھےپڑی ہے
اس کی خاطرمیں نےخاموشی کازہر پیا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?