By: Bilal Syed
کوئی بھی شام تیری یاد سے خالی نہ گئی
از خیالات تیرے ہونٹ کی لالی نہ گئی
اب بھی آجاتا ہے اکثر تیری باتوں کا خیال
بات کوئی بھی تیری دل سے نکالی نہ گئی
بھول سکتا ہوں میں کیسے تیرا چہرا جبکہ
ان نگاہوں سے تیرے کان کی بالی نہ گئی
لوگ کہنے لگے آوارہ و دیوانہ مجھے
کچھ طبیعت بھی تیرے غم میں سنبھالی نہ گئی
تیرے کہنے پے کیا ترک تعلق سب سے
بات کوئی بھی تیری عشق میں ٹالی نہ گئی
اب بھی رکھتا ہے دل امید وفا ان سے بلال
دیکھو اب تک کہ میری خام خیالی نہ گئی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?