By: hira
کسی نے پوچھا تنہائیوں سے وحشت نہیں ہوتی
میں نے کہا میں کب تنہا رہتا ہوں
اندھیرا چھا جائے جب پلکوں کی چلمن پہ
سرمئی شام کے جگنوؤں میں چمکتا رہتاہوں
سرگوشیاں کرتی ہے مجھ سے خوشبو اس کی
خزاں رسیدہ پتوں میں تازہ رہتا ہوں
وہ سا حل، گھروندہ ریت کا وہ،مسکان
بیتے لمحوں کی یادوں میں تازہ رہتا ہوں
بکھرے خوابوں کا جہان آباد رہتا ہے مجھ میں
ان کی تعبیروں کے نہ ملنے پہ حیران رہتا ہوں
جانے کیابات رہی اس کےدل میں تمام عمر
اس کےان کہے لفظوں کو سوچتا رہتا ہوں
فرصت نہیں ملتی اسے بھلا دینے کی
وقت کے گمنام دھاگوں میں الجھا رہتا ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?