Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کبھی ایسا بھی ہوتا ہے

By: ..

دکھ حد سے بڑھ جائے ،کبھی ایسا بھی ہوتا ہے
آنسو آنکھ سے چھلک جائے، کبھی ایسا بھی ہوتا ہے

زندگی نے دیکھے ہیں بہت سے امتحاں
زندگی ہی روٹھ جائے، کبھی ایسا بھی ہوتا ہے

جو دیتے ہیں محبت اور انسانیت کا سبق
خود ہی انسانیت سے گرجائیں، کبھی ایسا بھی ہوتا ہے

کیوں بولتی ہو سحر خاموش ہی رہو
لوگ حیران ہوتے ہیں ، کبھی ایسا بھی ہوتا ہے
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore