Bazm e Urdu - The urdu poetry app

لیۓ پھرتے ہیں دِل کا بوجھ دِل پر ایک مدُت سے

By: a

لیۓ پھرتے ہیں دِل کا بوجھ دِل پر ایک مدُت سے
کہ ہم اوڑھے ہوۓ ہیں غم کی چادر ایک مدُت سے

ہم اپنے خواب جانے کِس گلی میں چھوڑ آۓ تھے
ہوۓ ہیں رتجگے اپنا مقدر ایک مدُت سے

کہا ہے آپ سے کِس نے کہ ہم صحرا گذیدہ ہیں ؟
چھپا رکھا ہے آ نکھوں میں سمندر ایک مدُت سے

نچوڑی پھوُل سے چہروں کی ساری تازگی کِس نے؟
صفِ ماتم بچھایٔ کِس نے گھر گھر ایک مدُت سے

کبھی اے کاش کھل کے ابر دھرتی پر برس جاۓ
لگی ہے پیاس کھیتوں کو برابر ایک مدُت سے

تجھے جانِ تمنا جب سے اِس دِل میں بسایا ہے
مجھے لگتا ہے بیگانہ مِرا گھر ایک مدُت سے

نجانے کِس کی نظرِ بد نے کی ہے چاندنی میلی
نہیں پھر چاند نے دیکھا پلٹ کر ایک مدُت سے

انا کیا چیز ہوتی ہے یہ کِس کو یاد ہے عذراؔ
جھکا رکھا ہے اُن کے سامنے سر ایک مدُت سے
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore