Bazm e Urdu - The urdu poetry app

انجانے

By: M Usman Jamaie

انجانے کیوں ایک دوجے کو
جان سے پیارے ہو جاتے ہیں
دور بہت ہوں،آنکھوں سے،پر
آنکھ کے تارے ہوجاتے ہیں
یہ کیا بھید فسـوں ہوتاہے

یوں ہوتا ہے
ربـا!ایسا کیوں ہوتا ہے

ہاتھ کی ریکھاوں میں نہیں جو
لکھے جاتے ہیں کیوں دل پر
چھونا بھی حسرت ہو جائے
اور بسئں ہوں دل کے اندر
کیسادل کاخوں ہوتا ہے

یوں ہوتا ہے
ربـا!ایسا کیوں ہوتا ہے

اپنوں سے بڑھ کراپنےاور
صفحوں پہ قسمت کے پارے
دوری سات سمندر جیسی
پاس کے جیسے جسم کے سائے
کیساحال ۤزبـوں ہوتا ہے

یوں ہوتا ہے
ربـا!ایسا کیوں ہوتا ہے

جھیل میں چاند دکھائی دے پر
جھیل میں چاند آترتا کب ہے
گگن چھلکتاہےدریا میں
گگن سے دریابھرتا کب ہے
جلوہ فقط جنوں ہوتا ہے

یوں ہوتا ہے
ربـا!ایسا کیوں ہوتا ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore