By: NEHAL INAYAT GILL
وقتِ ہجراں میری وفا کی آزمائش ہے
وفا کے سنگ دل و جان کی آزمائش ہے
دیکھے گا زمانہ خود بدلتے ہوئے حالات سارے
بس کچھ دیر اور دعا کی آزمائش ہے
میرے زخم بھرے گے یا نہیں بعد کی بات
چارہ گر ابھی تری دوا کی آزمائش ہے
کیسے توڑے گے بھلا میرے ایمان کے مینار
محبتوں کی جناب! یہ تو بَلا کی آزمائش ہے
میں ہوں بے خبر منزلِ مقصود سے جناب!
منزل ملے گی یا نہیں راہنما کی آزمائش ہے
میرا تڑپنا میرے عشق کی نشوونما کرتا ہے
ظالم ! یہ ترے ظلمِ انتہا کی آزمائش ہے
نہالؔ جی ہم نے بس کرنی ہیں دعائیں مسلسل
قبول ہونگی یا نہیں خدا کی آزمائش ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?