Bazm e Urdu - The urdu poetry app

مجھے کچھ کہنا ہے

By: Nazia Haidar

سنئے
مجھے کچھ کہنا ہے
جب آپ زندگی میں شامل نہ تھے
جی تو میں تب بھی رہی تھی
مگر جب سے آپ ملے ہیں نہ
زندگی کا رنگ ہی بدل گیا ہے
بے وجہ مسکراتی ہوں
بیٹھے بیٹھے کھو سی جاتی ہوں
جب دعا کو ہاتھ اٹھاتی ہوں
ہر لفظ میں آپ کو پاتی ہوں
آپ کا احساس
ہر لمحہ ہر پل مجھے حصار میں لیے ركهتا هے
آپ نے میری ذات کو
حسیں رنگوں سے بھر دیا ہے
سنئے
میں جی تو رہی تھی مگر
آپ کے ساتھ نے
مجھے زندہ کر دیا ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore