Bazm e Urdu - The urdu poetry app

مجھے کچھ خواب تو دکھلا ذرا تعبیر سے پہلے

By: muhammad nawaz

غم الفت ضروری ہے دم تحریر سے پہلے
کسی کے عشق میں ڈوبا تھا وارث ہیر سے پہلے

ڈری سہمی ہوئی کرنوں سے بولا صبح کا تارا
اندھیرے بڑھ ہی جاتے ہیں نئی تنویر سے پہلے

اے میرے کاتب تقدیر یوں اتنی بھی جلدی کیا
مجھے کچھ خواب تو دکھلا ذرا تعبیر سے پہلے

متاع حسن یہ تیرا زمانہ چھین لیتا ہے
میں تھوڑا زندگی جی لوں کسی تشہیر سے پہلے

مجھے ٹہنی سے کٹ کر ہی کسی جوڑے میں سجنا ہے
میرے احساس کو چھو لو میری تسخیر سے پہلے

تعجب خیز نہ ہو گا کہ پھر آنکھوں میں بس تو ہو
ذرا میں دیکھ لوں عالم تیری تصویر سے پہلے

لکیریں ہاتھ کی تکتی رہیں رستہ محبت کا
ستارہ ٹوٹ بکھرے گا میرا تقدیر سے پہلے

سنا ہے جرم سے پہلے سزائیں ملنے والی ہیں
چلو کچھ کر گزرتے ہیں کسی تعزیر سے پہلے

ہے دل پہ راج تیرا ،آنکھ میں آنسو بھی تم سے ہیں
سمندر کا سمندر ہے تری جاگیر سے پہلے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore