By: NEHAL INAYAT GILL
وہ پھر سے باہوں میں ہو ایسا پل مانگتا ہوں
یا اے خدایا ! میں گزرا کل مانگتا ہوں
زندگی کی پہیلیوں میں الجھتا جا رہا ہوں ہر دن
میں مال و دولت نہیں پہیلیوں کا حل مانگتا ہوں
خدایا ! میں نے بھلا کونسی مانگی خدائی تجھ سے
میں تو اپنی ہی دعاؤں کا پھل مانگتا ہوں
اداس چہرہ ترا میری روح کو بے چین کرتا ہے
ہونٹوں کی ہنسی تری آنکھوں کا کاجل مانگتا ہوں
بنجر زمین ہے دل کی میری فصلِ اُنس سے
ذرخیزی ، سرسبزی ، برستا بادل مانگتا ہوں
الٰہی ! یا تو لیں میری یہ سراب زندگی
یا دے دو مجھے جو تجھ سے اول مانگتا ہوں
نہال لاکھوں دعاؤں میں اِک نام اُس کا
وہی خدایا ! تجھ سے صنم سراپا کومل مانگتا ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?