By: Rehan Abbas
چاہت میں کوئی شرط لگانا فضول ہے
موسم پہ اپنا مان جتانا فضول ہے
سوچوں کی بات چھوڑ ابھی دل نہ مل سکے
روحوں کا ذکر بیچ میں لانا فضول ہے
جذبے دکھا کے سنگ کو مائل نہ کر میاں
اندھے کو سات رنگ دکھانا فضول ہے
تجھ کو ہے اختیار نہ میرے ہی بس میں ہے
یوں کوششوں سے پیار بڑھانا فضول ہے
جس پر تھا زعم دل کو وہی روٹھ کر گیا
یعنی وفا کا ڈھول بجانا فضول ہے
سوچوں کی بات چھوڑ ابھی دل نہ مل سکے
روحوں کا ذکر بیچ میں لانا فضول ہے
جذبے دکھا کے سنگ کو مائل نہ کر میاں
اندھے کو سات رنگ دکھانا فضول ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?