By: Habib Jalib
کیسی ہوا گلشن میں چلی
مُرجھائی ایک ایک کلی
دل کی کہانی کیا کہیے
اپنی آگ ہی شمع جلی
اس لَٹ کا الجھاؤ کیا
ایک بلا تو سر سے ٹلی
دنیا نے وہ درد دیئے
بھول گئے ہم ان کی گلی
بول کے جالب قدر نہ کھو
اس ماحول میں چُپ ہی بھلی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?