By: Aisha Baig Aashi
غزل
~~~
مجھ پہ کیسا خمار ہے اُس کا
چاروں جانب حصار ہے اُس کا
اُڑ رہی ہے جو روشنی ہر سُو
دُھول ہے یا غبار ہے اُس کا
رُخ پہ ہر دم سجائے رکھتی ہُوں
یہ تبسُم قرار ہے اُس کا
کیوں نہ میری غزل حسیں ٹھہرے
میرے حرفوں میں پیار ہے اُس کا
چین دیتا ہے ، لے کے ، بے چینی
بس یہی کاروبار ہے اُس کا
رُوح کا جیسے زندگی پر ہے
دل پہ یُوں اختیار ہے اُس کا
جیسے آنکھوں کو روشنی کا ہو
یُوں مجھے انتظار ہے اُس کا
لوگ کچھ بھی بھلے کہیں عاشی
پر مجھے اعتبار ہے اُس کا
~~~~~~~~~~~
عائشہ بیگ عاشی
~~~~~~~~~~~
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?