Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ہم الجھ رہے تھے لوگ سلجھ رہے تھے

By: درخشندہ

 ہم الجھ رہے تھے لوگ سلجھ رہے تھے
الجھنیں تو جا بجا ہم بوسیدہ ڈگر پے چل رہے تھے

یوں دور پہ دور چل رہے تھے جام چھلک رہے تھے
یوں کشمکش میں مے کے پیالے الٹ رہے تھے

جانے کن راہوں کی جانب ہم پلٹ رہے تھے
الجھتے الجھتے ہم خود سے بچھڑ رہے تھے

تحقیق کر رہے تھے لوگ نئ کہاوتیں لکھ رہے تھے
جدید دور میں بھی ہم افسانوی کہانیاں پڑھ رہے تھے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore