By: Hassan Kayani
جنہیں انکا حرف دعا ملا وہ آرزوئے رھبری سے نکل گئے
یہ میرے نبی کا ھے راستہ کہ بھٹکے ھوئے بھی سنبھل گئے
وہی میرے رب کا ارمان تھے ان کا عشق میری نماز ھے
ان کی سیرت پاک کے چند اسباق کئی زندگیوں کوبدل گئے
وہ ھی منبع کمال ھیں میرے الله پاک کا حسن خیال ھیں
جنہیں انکی تربیت ملی وہ خلفاء کےقالب میں ڈھل گئے
وہ ھزار صدیوں کی بات تھی جو اک لمحے میں طے ھوئی
وہ اک رات کی ملاقات سے کتنے زمان و مکاں بدل گئے
انکا مطمع حیات جو میں نے سمجھا خدائے برتر کی بندگی تھی
حسن میں نےجب بھی ان پہ درود بھیجا کئی مسئلے جو ٹل گئے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?