Bazm e Urdu - The urdu poetry app

خاک رشتے وفا کے نبھائے گا وہ

By: اسد رضا۔۔

خاک رشتے وفا کے نبھائے گا وہ ۔
غیر ھے بیگانہ پن دکھائے گا وہ۔

اس کو کیا غرض کوئی جئے یا مرے؟
کیوں کسی کیخاطر آنسو بہائے گا وہ؟

وہ جو خود غرض ھے یار مطلبی !
کیسے وفا کی قیمت چکائے گا وہ؟

جس کو نفرت ہو پیار کے نام سے۔
پیار کیا ھے کیسے جاں پائے گا وہ؟

ہو پسند جس کو دور رہنا الگ !۔
میلا محبت کا کسطرح لگائے گا وہ ؟

مانا درد رکھتا ھے دل میں بےحساب۔
مگر ستمگری کا حساب کیسے چکائے گا وہ؟

اس میں کوئی شک نہیں اپنی بقا کیخاطر۔
یار عشق میں سولی ہم کو چڑھائے گا وہ۔

ھے وہ کندہ دل پر ھمیشہ کے لیے۔
دیکھیتے ہیں نام اپنا کس طرح مٹائے گا وہ؟


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore