Bazm e Urdu - The urdu poetry app

دو ،دو باریاں تو اقتدار کی تم لے ہی چکے ہو

By: Zulfiqar Ali Bukhari

دو ،دو باریاں تو اقتدار کی تم لے ہی چکے ہو
کتنا اور تم مظلوم بے بس عوام کو آزما ئو گے

روزگار چھین کے پیٹ پر لات تو مار ہی چکے
ابھی اور کتنے گھروں کے چراغ اجاڑوں گے

روٹی،کپڑا،مکان،روزگار تم کیا دو گے
تم تو اب کفن لاشوں پر سے اتارو گے

ڈرون،دہشت گردی میں عوام کو تو مروا ہی چکے
آخر کب تک قوم و ملک کا خون نچوڑوں گے

اب کہ یہ بازی محض تبدیلی کی بازی ہے
اب بدلنی ہے ووٹ نے ملک کی تقدیر

ووٹ دینے اب کوئی نکلا گھر سے تو سمجھو
اب کہ اک نیا پاکستان وہ بنائیں گے

آخر کب تک سر پر مسلط رہو گے تم
ووٹ کی طاقت سے اب ہارو گے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore