By: M.Asghar
آنکھ بند کر کے میری ہر بات مان لیتے ہیں
ان کی انہی باتوں پہ ہم جان دیتے ہیں
ہر کوئی انہیں محبت کی دیوی سمجھتا ہے
ہم لوگ انہی سے محبت کا گیان لیتے ہیں
بڑھاپے میں تو اقرار سے کام چلتا ہے
جوان لوگ تو محبت میں زبان لیتے ہیں
ان دنوں دال بھی کہیں مفت نہیں ملتی
اب ہم کھانے میں صرف نان لیتے ہیں
کوئی بھولے سے ہمیں پیار بھری اک نظر دے
ہم منہ زبانی اسے سات آسمان دیتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?