Bazm e Urdu - The urdu poetry app

میری گلی کا نکڑ

By: Ahsan Changezi

نجانے کتنی باتیں میں سوچتا جہاں تھا
نجانے کتنے چہرے میں کھوجتا جہاں تھا

کتنے حسین چہرے آنکھوں میں ٹہرتے تھے
کتنے حسین لمحے پل بھر بدلتے تھے

کچھ چھوٹی چھوٹی باتوں پہ لوگ جھگڑتے تھے
خود ہی وہ بگڑتے تھے خود ہی وہ سنبھلتے تھے

معصوم سے وہ بچے معصوم مسکراہٹ
پھولوں کی طرح کھلتے خوشیوں سے اچھلتے تھے

ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے دو پیار کرنے والے
ہر روز ہی ملتے تھے ہر روز بچھڑتے تھے

تھامے کتاب ہاتھوں میں چہرہ بھی کتابی
گھر سے نکلتی جب وہ دل سب کے دھڑکتے تھے

احسن بہت ستائے اب یاد بہت آئے
میری گلی کا نکڑ میری گلی کا نکڑ


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore