By: dr.zahid sheikh
جب چلے دشت میں خدا پانے
مل گئے راستے میں مے خانے
وہ خرد کو بھلا کہاں سمجھے
جو جنوں کو نہیں ہیں پہچانے
نارسائی کا مجھ کو رنج نہیں
اس کے لب پر ہیں میرے افسانے
وہ نگوں سار ہیں مرے آ گے
آج لگتے ہیں مجھ کو انجانے
دل سے ہوں پر خلوص تیرے لیے
یہ الگ بات ہے تو نہ جانے
مانگتے ہو وفا زمانے سے
تم بھی زاہد ہو ایک دیوانے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?