By: muhammad nawaz
رقص کرتے گلاب کیسے لگے؟
بند پلکوں پہ خواب کیسے لگے؟
حشر کی بات ابھی رہنے دو
زندگی کے عذاب کیسے لگے؟
عکس کے ہر سوال سے پہلے
آئینے کے جواب کیسے لگے ؟
عمر بھی کی ریاضتیں دے کر
روح کے انتساب کیسے لگے؟
ہاتھ پہ رنگ حنا کیسا لگا؟
خواہشوں پر شباب کیسے لگے؟
گنہگاروں کے ایک سجدے پر
امڈ آتے ثواب کیسے لگے؟
آنکھ میں چمک سی لاتے منظر
یہ بتا زیر آب کیسے لگے؟
جبر کی ان سیاہ راتوں میں
آس کے ماہتاب کیسے لگے؟
سوچ کے بے کراں مداروں میں
بھٹکتے آفتاب کیسے لگے؟
نفرتوں کی حقیقتیں بھی بجا
الفتوں کے سراب کیسے لگے؟
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?