By: Tanvir Sheraz
زندگی میں تری کمی کیوں ھے
آج پھر آنکھ میں نمی کیوں ھے
رات کیا ھو گیا مرےدل میں
خون میں برف سی جمی کیوں ھے
چاند چھپنے لگا فلک پر جب
رات کی نبض پھر تھمی کیوں ھے
نام تیرا مرے لبوں پر ہو
نام لینا یہ لازمی کیوں ھے
موت آنا بہت ضروری ہے
زندگی اس قدر غمی کیوں ھے
بات شیراز کچھ کرو تم بھی
مسکرانا یہ موسمی کیوں ھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?