Bazm e Urdu - The urdu poetry app

وہ لڑکی تیرے لیے شاعری بحی کرتی ہے

By: Anwar Kazimi

ترے فراق میں چھپُ چھپُ کے آ ہ بھرتی ہے
وہ لڑکی تیرے لیے شاعری بھی کرتی ہے

کبھی وہ سوچ کو مجرم قرار دیتی ہے
کبھی حسین سا اِلزام دل پہ دھرتی ہے

کبھی خیال میں یوں بنَ سنور کے آ تی ہے
کہ جیسے صبح کی پہلی کرن نکھرتی ہے

کہو ہوا سے ابھی اُس سے دل لگی نہ کرے
ابھی وہ ننھیّ پرَی تتلیوں سے ڈرتی ہے

وہ جسکا تو نے ہمیشہ ہی جی جلایا ہے
وہ لڑ کی آج بھی تیرا لحاظ کرتی ہے

خدا کا شکر ہے اے شیخ ، زندگی اپنی
ہے جیسی تیسی مگر عشق میں گزرتی ہے
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore