By: Fazlul Hasan
خوابوں میں کاش ان کی زیارت نصیب ہو
آنکھیں ہوں بند میری تو جنت نصیب ہو
بڑھ کر عبادتوں سے عبادت نصیب ہو
روضہ پہ حاضری کی سعادت نصیب ہو
ہم کو بھی مصطفی کی محبت نصیب ہو
محشر کے روز ان کی شفاعت نصیب ہو
ورد زباں درود ہو سیرت پہ عمل ہو
امت کو کاش ایسی عقیدت نصیب ہو
کیسا بھی وقت آئے میں ثابت قدم رہوں
پاؤں نہ ڈگمگائیں وہ طاقت نصب ہو
وقت نزع زبان پہ ان کا ہی نام ہو
یوں عارضی حیات سے رخصت نصیب ہو
شایان شان آپ کے نعتیں لکھے حسن
ادنی زبان کو وہ فصاحت نصیب ہو
۔آمین۔
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?