By: SHABEEB HASHMI
نازک سی ہتھیلی پے
حنا نے رنگ جمایا ھے
اور جاگتی آنکھوں میں اک
خواب نیا سجایا ھے
مہکتے ھوئے پھولوں کو
گجروں میں پرویا ھے
اور چاند کی لا لی سے
ھونٹوں کو بھگویا ھے
اور مانگ کے ستاروں نے
کیا روپ جگایا ھے
گالوں پہ کنول کھل کے
صبح کو بھی شرمائیں
اور ستاروں کے آنگن میں
حسیں گیسؤ لہرائیں
ماتھے کا حسیں جھومر
قوس و قزح کو بھایا ھے
کانوں میں حسیں بالی
لہراتی ھوئی بل کھائے
اور ناک کا چمکتا موتی
سورج کو بھی شرمائے
کنگن کا حسیں جوبن
ھر چوڑی پے چھایا ھے
چھلا ھے جو انگلی میں
وہ پیا کی نشانی ھے
پاؤں میں تیری پائل
گیتوں کی کہانی ھے
گھونگھٹ میں حسیں چہرہ
پاگیزگی کا سایہ ھے
ماں کی آنکھوں میں
خوشیوں کے ستارے ہیں
اور باپ کی دعاؤں میں
سارے خواب تمہارے ہیں
پیار بہنوں بھائیوں کا
وہ تیرا ہی سرمایہ ھے
نازک سی ہتھیلی پے
حنا نے رنگ جمایا ھے
اور جاگتی آنکھوں میں اک
خواب نیا سجایا ھے۔۔۔۔۔۔۔۔
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?