By: NEHAL GILL
تری آنکھوں میں نمی انداز میں بے رُخی
کیا ہے مجبوری جاناں!اِس جدائی کے پیچھے
جانے کے لئے بھی کہتے ہو روتے بھی ہو
ترکِ تعلق کی وجہ کیا ہے بے وفائی کے پیچھے
جب مچا کہرام میری وفاؤں پے تو دیکھو
روتا رہا اِک شخص بڑا تماشائی کے پیچھے
بھلا میں نے کیا بگاڑا ہے قسمت کا بتاؤ
ہاتھ کسی اور کا ہے اِس تباہی کے پیچھے
تن فروش سے پوچھا سببِ بے حیائی نہال
بولا راز گہرا ہے اِس بے حیائی کے پیچھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?