By: Taj Rasul Tahir
جہاں خوشیاں مناتا ہے اسے افسوس ہوتا ہے
میرے آقا کی آمد پر بہت ابلیس روتا ہے
جوں ہی ماہ ربیع اول کا نکلے چاند پہلی کا
تو وہ اس دن سے ہی اپنی الٹ کر کھاٹ سوتا ہے
اسے بھی یاد تو ہوتی ہے یہ تاریخ بارہ کی
مگر میلاد کےالفاظ سے بیزار ہوتا ہے
اسے گر کچھ پسند آتا ہے تو بس وقت رخصت ہی
میرے آقا کے ٹکڑے کھا کے یہ خبیث سوتا ہے
اسے اپنے سبھی بچوں کے دن تو یاد رہتے ہیں
وہ کب, کس سال اور کس وقت اسکے گھر میں ہوتا ہے
دلیلیں ڈھونڈتا ہے دوسروں کو روک لینے کی
مگر مجھ سے غلاموں سےہمیشہ دور ہوتا ہے
بہت حیران ہوتا ہوں کہ جن کی مہربانی سے
وہ بیٹھا ناؤ میں طاہر!مگر اس کو ڈبوتا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?