By: وشمہ خان وشمہ
اب یہ کیا سوچنا دل لگانے کے بعد
یہ زمانہ ملا اس زمانے کے بعد
مجھ کو تنہا ہی رہنے دو دل کے نگر
پھر چلے آئے ہو تم ستانے کے بعد
جو نگاہوں کے تیروں سے چھلنی کیا
وہ نہ پنچھی بچا پھر نشانے کے بعد
سارے عالم کے ہم کو الم کیا ملے
آن پہنچی خوشی غم اٹھانے کے بعد"
اب تو کردو کرم، اب کہاں جائیں ہم
ایک تیرے یہاں آستانے کے بعد
تیرے آنے سے آئی تھی پل بھر خوشی
پھر نہ آئی کبھی تیرے جانے کے بعد
وشمہ آنکھوں کو ملتی نہیں روشنی
اپنے گھر میں بھی سورج جلانے کے بعد
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?