By: Mubeen
اب کے آئی بہار تو دیکھیں گے
گل رنگ ہوئی وادی پر خار دیکھیں گے
چاند زینت آسماں تو ہے ہی
اترے گا جب اپنے آنگن دیکھیں گے
مایوسی کفر ہے گناہ ہے جانتے ہیں
خدا جب آئے گا اپنے گھر دیکھیں گے
ہار نہیں مانی شکست سے ہیں ناواقف
آبلہ پا وسعت صحرا دیکھیں گے
سبھی گناہ رزق کی خاطر ہیں کرتے
اترے گا جب من و سلوا دیکھیں گے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?