By: ..
تمہیں کس نے کہا تھا ؟
دوپہر کے گرم سورج کی طرف دیکھو
اور اتنی دیر تک دیکھو
کہ بینائی پگھل جائے
تمہیں کس نے کہا تھا ؟
آسمان سے ٹوٹتی اندھی الجھتی بجلیوں سے
دوستی کر لو
اور اتنی دوستی کر لو
کہ گھر کا گھر ہی جل جائے
تمہیں کس نے کہا تھا ؟
ایک انجانے سفر میں
اجنبی رہرو کے ہمرہ دور تک جاؤ
اور اتنی دور تک جاؤ
کہ وہ رستہ بدل جائے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?