Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ساغر صدیقی صاحب کو سلام

By: NEHAL INAYAT GILL

ساغر تری شاعری سے میں نے تعلیم پائی ہے
تری حالتِ درویشی سے میں نے تعلیم پائی ہے

میں نے شاہوں سے نہیں سیکھے بادشاہی کے گُر
تری نازِ فقیری سے میں نے تعلیم پائی ہے

مجھے کہاں علم تھا جذباتوں کو لفظوں میں سجانا
تری کارا گری سے میں نے تعلیم پائی ہے

تری موت کے منظر نے سیکھایا مجھے مرنا
سچ تری زندگی سے میں نے تعلیم پائی ہے

تُو شہنشاہ سخن نگاری کی سلطنت کا
تری قلم کاری سے میں نے تعلیم پائی ہے

میں نے اب جانا ترے دردِ دل کے بارے
ترے عشق، عاشقی سے میں نے تعلیم پائی ہے

سلام ساغر جی سلام آپ کی قلمِ سخن کو
نہال ! ساغرِ مفلسی سے میں نے تعلیم پائی ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore