By: Fazlul Hasan
کیجے مرا یقین مری مانئے حضور
کوئ حسیں نہ آپ سا سچ جانئے حضور
ہو نٹوں پہ آپ کے ہے جو مسکان یہ حضور
لے لے نہ ایک روز مری جان یہ حضور
مجنوں خطاب دیں کہ دوانہ کہیں مجھے
جو بھی ہوں ہے بس آپ کا احسان یہ حضور
طالب ہوں صرف ایک جھلک کا میں آپ کی
اتنی سی بات کا نہ برا مانئے حضور
جب حکم کیجئے میں کروں نزر آپ کی
ہے آپ کا ہی دل مرا اور جان یہ حضور
گھائل تو پہلے ہی سے ادائیں ھیں کر چکی
غصہ میں اب نہ تیر کماں تانیے حضور
میں بھول جاؤں آُ پ کو درمان غم تو ہے
سمجھیں ہیں کام کیا بہت آسان یہ حضور
عاشق نہ اور کوئ حسن جیسا پائیں گے
یوں در بدر کی خاک نہ اب چھانئے حضور
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?