By: Khalili Qasmi
رُت بہاروں کی جو آئی تھی کہ تم یاد آئے
رُخ صبا پھیر کے شرمائی تھی کہ تم یاد آئے
دل کے دروازے پہ آہستہ سی دستک دے کر
یاد ماضی کی جو آئی تھی کہ تم یاد آئے
بات بگڑے ہوئے عرصہ ہوا، مدت گزری
بات پر بات جو آئی تھی کہ تم یاد آئے
جب بھی برکھا مرے آنگن میں چھلک کر برسی
برق لہرائی، گھٹا چھائی کہ تم یاد آئے
جب کسی شوخ کے کاندھے سے کبھی آنچل سرکا
زلف بل کھائی نظر آئی کہ تم یاد آئے
چودہویں شب کو بھری بزم میں مہتاب نے جب
چادر حسن بچھائی تھی کہ تم یاد آئے
زخم پر زخم سہے، پھر بھی مگر آہ نہ کی
عشق نے چوٹ جو کھائی تھی کہ تم یاد آئے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?