By: Jamil Hashmi
ہمارے غم ان کے ساتھ بٹتے گئے
سارے پردے حجابوں کے ہٹتے گئے
ان سے کوئی تکلف نہیں رہا ہمارا
زندگی کے دن راحتوں میں کٹتے گئے
پا کر انہیں قرار سا آ گیا ہمیں
غموں کے سائے دل سے چھٹتے گئے
ہیں وہ زندگی میں شامل جب سے
ہمارے دکھ آہستہ آہستہ گھٹتے گئے
جب سے ہوئے ہیں مکیں وہ دل میں
تنہایوں کے عذاب دل سے مٹتے گئے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?