By: dr.zahid Sheikh
ہوائیں آج کیوں نغمے ترے مجھ کو سناتی ہیں
فضائیں دل میں طوفان محبت پھر اٹھاتی ہیں
یہ بھیگی سی ہوا ، مہکی فضا یہ چاندنی راتیں
نہ جانے کیوں تمھاری یاد سینے میں جگاتی ہیں
اٹھیں لہریں سی پانی میں ، بجی سرگم خموشی میں
یہ رم جھم کی صدائیں گیت بن کے دل لبھاتی ہیں
نہ آؤ تم خیالوں میں تو دن ڈوبیں اندھیروں میں
جو آتی ہو تصور میں تو راتیں جگمگاتی ہیں
مجھے ان سے نہیں شکوہ ، شکایت ہے تو بس اتنی
ہوائیں کیوں ترے مکھڑے کو آنچل میں چھپاتی ہیں
یہ نازک سی کلی کھوئی ہوئی ہے کن خیالوں میں
اسے بھی کیا تری یادیں بہاروں میں ستاتی ہیں
یہ موسم پھر نہ آئے گا ، نہ ایسا ہی سماں ہو گا
چلے آؤ کہ اب تم کو فضائیں بھی بلاتی ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?