By: SYED ISHTIAQ HUSSAIN KAZMI
نہ ہوا وصال یار اک مدت گزر گئی ہے
اپنا دل ہے بیقرار اک مدت گزر گئی ہے
ہم جانے کس خزاں کے بگولوں میں کھو گئے ہیں
کہ دیکھی نہ پھر بہار اک مدت گزر گئی ہے
نغمے تو الفتوں کے سنسان ہو گئے ہیں
ٹوٹے ہیںدل کے تار اک مدت گزر گئی ہے
دل کے آثار اب تک ملتے نہیں کہیں بھی
ہم نے کیا تھا پیار اک مدت گزر گئی ہے
لگتا ہے غیر کوئی چال چل گیا ہے
میری قسمت میں ہے ہار اک مدت گئی ہے
اب سارا زمانہ بہرہ مردہ ضمیر کیوں ہے
ہمیں کرتے آہ وپکار اک مدت گزر گئی ہے
میرے سینے میں آکے کوئی آتش کدہ بسا ہے
مسکرائے تھے ہم بھی یار اک مدت گزر گئی ہے
اشتیاق تو بھٹک گیا ہے شاید الفت کے راستوں پر
تجھے بے یار ومدگار اک مدت گزر گئی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?