By: M.ASGHAR MIRPURI
تیری جدائی میں روتی رہتی ہیں آنکھیں
جھونپڑےکی طرح چوتی رہتی ہیں آنکھیں
میں رات بھرٹی وی دیکھتا رہتا ہوں
مجھےجگا کر خود سوتی رہتی ہیں
ہر رات تیرےخط کا اک تکیہ بنا کر
خوابوں کی فصل بوتی رہتی ہیں آنکھیں
جب اشکوں کا ساون تھم نہیں پاتا
اس میں میرابستر دھوتی رہتی ہیں آنکھں
خواب میں جب میرادل چوری ہو جاتا ہے
پھر موتیوں کا ہارپروتی رہتی ہیں آنکھیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?