By: Haji Abul Barkat,poet
جن کی توصیف سے خالی نہیں کوئی ذرہ
ان کا میں نام لکھوں اور لکھوں تو کیسے
وہ ازل تابہ ابد ہیں ورائے لمحات
ان کو اوقات میں ، میں قید کروں تو کیسے
وہ جو لاثانی و بے مثل ہیں زیر افلاک
ان کی کوئی دوسری پہچان کروں تو کیسے
ہر نفس قعر ندامت میں سبک رنج ہوا
میں شفاعت کا طلبگار بنوں تو کیسے
وہ جو ہمدوش ثریا و رہین عرش ہوئے
ان کے احسانوں کے انبار گنوں تو کیسے
حسن مستعار پہ نازاں ہیں نجوم و مہتاب
حاصل حسن کی تصویر بنوں تو کیسے
لفظ خاموش ہے اور حرف ابھی تک ناپید
وجہہ کائنات کی تعریف کروں تو کیسے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?