By: Sadeed Masood
چراغ سارے جلائے جائیں گے
لوگ سارے بلائے جائیں گے
طبل سارے بجائے جائیں گے
جشن سارے منائے جائیں گے
جرم سارے سنائے جائیں گے
فرعون سولی چڑھائے جائیں گے
تخت سارے گرائے جائیں گے
نصاب سارے جلائے جائیں گے
وہ دن بھی آئے گا میری دھرتی سے
ظلم سارے مٹائے جائیں گے
حق کا پرچم بلند تر ہو گا
پھول سارے کھلائے جائیں گے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?