By: Usman
جو بھی اپنے وڈیرے ہیں
سب کے سب لٹیرے ہیں
انکی راہیں روشن ہیں
ہمارے لیے اندھیرے ہیں
کھانے پینے اور رہنے کی
سوچیں ہم کو گھیرے ہیں
ہمیں وطن کی مٹی پیاری ہے
ان کے باہر بسیرے ہیں
انصاف کی توقع کریں کس سے
مرضی کے پنچائیت اور ڈیرے ہیں
اے وطن تو اکیلا ہے
اور تجھے کھانے والے بتیرے ہیں
عثمان انکی باتوں میں آنا مت
یہ تیرے ہیں نہ میرے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?