By: طارق اقبال حاوی
وہ چھپ چھپ کے ملاقاتیں، ابھی تک یاد ہیں مجھکو
کہی تیری سبھی باتیں، ابھی تک یاد ہیں مجھکو
وہ بادل کا گرج جانا، تیرا مجھ سے لپٹ جانا
محبت کی کراماتیں، ابھی تک یاد ہیں مجھکو
پہروں بیٹھ کر اکثر، بناتے چاند پر تھے گھر
جو سنگ جاگیں سبھی راتیں، ابھی تک یاد ہیں مجھکو
تمھیں خوش دیکھنے کو بس، میں خود ہی ہار جاتا تھا
تیری ہر جیت، میری ماتیں، ابھی تک یاد ہیں مجھکو
میں نے اک بار پوچھا تھا، اگر میں نہ ملوں تم کو؟
تیری آنکھوں کی برساتیں، ابھی تک یاد ہیں مجھکو
کبھی مانگتے تھے ہم، طاق راتوں میں جو حاوی
وہ ہر منت، مناجاتیں، ابھی تک یاد ہیں مجھکو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?